وزیراعظم نواز شریف کا آبائی شہر مقتن گاہ بنا ہو اہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ‘اعجاز دھمرا

اندرو ن سندھ سے ن لیگ اپنی اہمیت کھوتی جارہی ہے ان کا صرف ٹھٹھہ میں ایک ایم این اے رہ گیا ہے

جمعہ 17 مارچ 2017 22:55

وزیراعظم نواز شریف کا آبائی شہر مقتن گاہ بنا ہو اہے اور کوئی پوچھنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر اعجاز دھمرانے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا آبائی شہر مقتن گاہ بنا ہو اہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ،پیپلزپارٹی کے رہنماء بابر بٹ کے قتل میںمسلم لیگ( ن ) کا رکن قومی اسمبلی ملوث ہے ، سندھ حکومت اپنے ترقیاتی بجٹ کو کٹ لگا کر رینجرز آپریشن کررہی ہیں ۔

ان خیالا ت کااظہار انہوںنے پیپلزپارٹی کے مقتو ل رہنما بابر سہیل بٹ کے اہل خانہ سے اظہا ر تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر اعجاز دھمرانے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو بابر بٹ کے قتل کا جواب دینا چاہیے اگرن لیگ نے اپنے ایم این اے کو سزا نہ دی تو یہ تاثر جائے گا کہ پیپلزپارٹی کارکنوں پر پنجاب کی زمین تنگ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اندرو ن سندھ سے ن لیگ اپنی اہمیت کھوتی جارہی ہے ان کا صرف ٹھٹھہ میں ایک ایم این اے رہ گیا ہے ۔سندھ میں جو پارٹی آکر سیاست کرناچاہتی ہے ہم اس کوخوش آمدید کہتے ہیں ۔ا نہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں ، سند ھ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی صرف تین فیصد کام رہی ہے ۔ کے فور پروجیکٹ میں وفاقی حکومت نے پچیس ارب میں سے صرف چھ ارب فراہم کئے ۔

کراچی میں جاری رینجرز آپریشن میں فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے وزیرا عظم نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا سندھ حکومت اپنے ترقیاتی بجٹ کو کٹ لگا رینجرزآپریشن کررہی ہے ۔ انڈس واٹر کمیشن کے معاملے پر سندھ کے بجٹ کو پچاس فیصد کم کیا گیا سندھ کے ساتھ سب سے بڑا ظلم یہ ہورہا ہے کہ وہاں کوئی وفاقی منصوبہ نہیں چل رہا ۔