غذر، آٹے کی عدم فراہمی سے عوام کو پریشانی کا سامنا ،لوگ2000روپے کا تھیلاخریدنے پر مجبور

جمعہ 17 مارچ 2017 22:55

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء)تحصیل یاسین میں آٹے کی عدم فراہمی سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا آٹے کی فراہمی کرنے والے ڈیلر بھی اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں بعض افراد کو گزشتہ دوماہ ان کے کوٹے کا آٹا نہ ملنے کی وجہ سے دکانوں سے دو ہزار روپے فی بیگ آٹا خریدنے پر مجبور ہیں دوسری طرف بتایا جارہا ہے کہ بعض سرکاری گودام میں گندم ہونے کے باوجود بھی ڈیلر حضرات نہیں اٹھا رہے ہیںدوسری طرف بعض گوداموں میں گندم بھی ختم ہوگیا ہے اور کوٹے کا گندم نہ ملنے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں عوامی حلقوں نے محکمہ سول سپلائی کے اعلی حکام سے یاسین میں عوام کو بروقت آٹے کی فراہمی نہ کرنے والے ڈیلر حضرات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔