گلگت بلتستان ، محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشنکا چابی چور وں، بغیر کاغذات این سی پی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

جمعہ 17 مارچ 2017 22:55

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) گلگت بلتستان میں بغیر کاغذات کے چلنے والی این سی پی اور چوری کی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ڈبلنگ اور بغیر کاغذات کے خلاف کارروائی اطلاعات ملتے ہی روڈ سے اس قسم کی گاڑیاں غائب ہوگئی ذرائع کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں ہزاروں ایسی این سی پی گاڑیاں موجود ہیں جن کے مالکان نے تاحال کاغذارت تک نہیں بنائے ہیں اور دوسری طرف چابی چور گاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد میں موٹرسائیکوں کا بھی انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشننے صوبے بھر میں موجود ہزاروں چابی چور اور بغیر کاغذات والے این سی پی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق غیر قانونی گاڑیوں کا کاروبار کرنے والا گینگ ر وزانہ بڑی تعداد میں چوری کی گاڑیوں کو گلگت بلتستان پہنچایا جاتا ہے اور ان کو اونے پونے داموں میں فروخت کیا جاتا ہے اس حوالے سے محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس نے صوبے بھر میں موجود ان گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے اور بغیر رجسٹریشن کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں چابی چور گاڑیوں کی بھر مار ہے روزانہ حسب معمول بڑی تعداد میں چابی چور گاڑیاں گلگت بلتستان لایا جاتا ہے مگر ان غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ ان گاڑیوں کی گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں موجود ہے این سی پی گاڑی مالکان جنہوں نے اپنی گاڑیوں کے کاغذات نہیں بنائے تھے کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی گاڑیوں کو اپنے گھروں سے باہر نکالنا بند کر دیا ہے اس وقت ہزاروں کی تعداد میںاین سی پی گاڑیاں موجود ہیں جن کے مالکان نے کاغذات تک نہیں بنائے ہیں دوسری طرف اتنی ہی تعدادمیں چابی چور گاڑیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

۔۔

متعلقہ عنوان :