جنوبی وزیرستان شکئی بازار میں جھڑپ ،ایک شخص جاں بحق ہوگیا

جمعہ 17 مارچ 2017 22:51

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے مین بازار میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج کیلئے ڈیرہ اسماعیل منتقل کردیاگیا،جہاںوہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شکئی کے رہائشی اسداللہ عرف شاہ نے کہاکہ مقامی کمانڈر تحصیل خان کے گروپ نے بازار میں ایک شخص کو زندہ پکڑرہا تھا کہ مزاحمت پر تحصیل خان کے گروپ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیررسول زمان جاں بحق ہوگیا،پولیٹکل انتظامیہ نے اس واقع کی تصدیق کردی۔

متعلقہ عنوان :