سابق صدر آصف زرداری صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)کا فروغ چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 17 مارچ 2017 22:48

سابق صدر آصف زرداری صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)کا فروغ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے جب پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھالہ تھا تو بحیثیت صدر پاکستان انہوں نے سندھ حکومت اور ان کی (جب وہ صوبائی وزیر خزانہ تھی)رہنمائی کی تھی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت متعدد میگا پروجیکٹس شروع کئے گئے ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیر اعلی ہائوس کے بینکویٹ ہال میں ٹھٹھہ اور سجاول کے لئے سندھ پیپلز ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرتے ہوئے سندھ حکومت نے پی پی پی موڈ کے تحت میگا پروجیکٹس شروع کئے ۔

(جاری ہے)

جن میں دریائے سندھ پر جھرک - ملاں کاتیار پل ، حیدر آباد - میرپور خاص روڈ اور دیگر منصوبے شامل ہیں ۔

سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ انہوں نے اپنی سیاسی قیادت کی رہنمائی کے تحت صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹھٹھہ اور سجاول میں امن فانڈیشن کے ساتھ شراکت کے تحت ایمبولینس سروس شروع کرنا پہلا قدم ہے انہوں نے کہاکہ اس طرح کی سہولت صوبے کے ہر ایک ضلع میں شروع کی جائیں گی ۔انہوں نے صوبے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ صوبے کے ہر ایک کونے میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

سندھ حکومت نے امن فانڈیشن کے ساتھ شراکت کے تحت سندھ پیلز ایمبولینس سروس شروع کی ہے جس کا سجاول اور ٹھٹھہ میں کالنگ کوڈ 1036 ہے ۔انہوں نے کہاکہ تقریبا 206 مقامی افراد کو منتخب اور انہیں تربیت دے کر صوبے کے دو اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول میں لوگوں کو ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کی فراہمی کے لئے مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 25 ایمبولینسوں کے ذریعے اس منصوبے کا آغا ز کیا گیا ہے اور ان ایمبولینسوں میں زندگی بچانے کی تمام بنیادی سہو لیا ت و آلات دستیاب ہیں ۔

ان 25ایمبولینسوں میں سی12ٹھٹھہ اور 10سجاول کو دی گئی ہیں جبکہ باقی 3 بیک اپ میں رکھی گئی ہیں ۔ ان ایمبولینسوں کے آپریٹنگ اخراجات تقریبا268.31 ملین روپے ہوں گے۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے بھی خطاب کیا اور ایمبولینس سروس کے آپریشن سے متعلق بریفنگ دی اور امن فانڈیشن کے سی ای او ملک احمد جلال نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے بھی اس سروس کے آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ یہ ٹھٹھہ اور سجاول میں بہترین اور موثر سروس ثابت ہو گی ۔ قبلِ ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ربن کاٹ کر سروس کا افتتاح کیا بعد میں انہیں ایمبولینسوں میں نصب آلات اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :