سندھ حکومت ٹھٹھہ ،سجاول میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنا کر شہید بینظیر بھٹو کے خواب کو حقیقت کا روپ دے رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 17 مارچ 2017 22:48

سندھ حکومت ٹھٹھہ ،سجاول میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنا کر شہید بینظیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ٹھٹھہ اور سجاول میں صحت کی سہولیات کو بہتر بناتے ہوئے سندھ پیپلز ایمبولینس سروس شروع کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو حقیقت کا روپ دی رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیر اعلی ہائوس کے بینکویٹ ہال میں ٹھٹھہ اور سجاول کے لئے سندھ پیپلز ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے معاشرے کے تمام طبقات کے لئے بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے بہت کام کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت امن فانڈیشن کے ساتھ شراکت میں ایمبولینس سروس شروع کر کے ہماری شہید قیادت کے خواب کو حقیقت کا روپ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ٹھٹھہ اور سجاول کے 200سے زائد مقامی افراد کو ان کے متعلقہ علاقوں میں ایمر جنسی ہیلتھ سروس کی فراہمی کی تربیت دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک نئے جہد کی شروعات ہے جس کے تحت ٹھٹھہ اور سجاول کے غریب لوگوں کو ان کے مریضوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات مہیا ہو ں گی جبکہ سندھ حکومت نے ارد گرد کے علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور انہیں بہتر بنانے کے لئے کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے وزڈم کے تحت سندھ حکومت نے صوبے کے لوگوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی شروع کی ہوئی ہے اور اس سروس (ایمبولینس ) کے دائرے کو صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی ۔