Live Updates

ملک میں اگلا پی ایس ایل تحریک انصاف کی حکومت میں ہوگا ،ْکھیلنے کیلئے ’’ریلوکٹے ‘‘نہیں بلائے جائیں گے ،ْعمران خان

جمعہ 17 مارچ 2017 22:48

ملک میں اگلا پی ایس ایل تحریک انصاف کی حکومت میں ہوگا ،ْکھیلنے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اگلا پی ایس ایل ہماری دور حکومت میں ہوگا،ْاس میں کھیلنے کیلئے ’’ریلوکٹے ‘‘ نہیں بلائے جائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو کوالٹی کے کھلاڑیوں کو دعوت دی جائے گی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہاکہ ہم ملک میں پاکستان سپر لیگ پھٹیچر نجم سیٹھی سے اچھی طرح کریں گے اور حکومت آنے کے بعد علاقائی کرکٹ کا نظام لے کر آئیں گے جس میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائیگاجبکہ ایسی ٹیم بنائیں گے جو ملک کیلئے ایک بار پھر سے ورلڈ کپ جیت کر لائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اب تک پختونخوا میں سپورٹس کے 70 گراونڈ بناچکے ہیں اورمستقبل میں بھی زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدان بنائیں گے ۔ہمار ا ملک میچ دیکھنے کیلئے ترس گیا ہے اگر ملک میں گراونڈ ہی نہیں ہوں گے تو نوجوانوں کو کھیلنے کی جگہ کہاں ملے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات