ٹانک میں مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق , ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے خلاف علاقہ مکینوں کا لاش ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 مارچ 2017 22:48

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے خلاف علاقہ مکینوں کا لاش ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ، پولیس کے مطابق ڈیرہ روڈ پر بھگوال کے قریب فلائنگ کوچ کی ٹکر سے گاو،ْں چھینہ کے رہائشی دو مو ٹر سائیکل سوار ملک خان اور عظمت خان شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد عظمت خان موقعہ پر زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا جبکہ ملک خان کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا جہاں چند گھنٹوں کے بعد وہ بھی دم توڑ گیا جس پر علاقہ جٹاتر کے درجنوں افراد نے ڈاکٹروں اور ہسپتال عملہ کی غفلت کے خلاف ملک خان کی لاش کوہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور روڈ کو مکمل بند کر دیا۔

ملک امیر و دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک خان کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی عد م موجودگی اور ہسپتا ل عملہ کی غفلت کے باعث انکی موت و اقع ہوئی ، چار گھنٹوں تک ملک خان کو ہسپتا ل میں ایکسرے کے لئے رکھا گیا جبکہ ہسپتال میں لاکھوں کے جنریٹر کی موجودگی کے باوجود کسی نے ایکسرے اور ٹیسٹ کے لئے جنریٹر چلا نا تک گوارا نہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کے ذمہ داران اور اپنی ڈیوٹی میں خیانت کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ایک دوسرے واقعہ میں گاو،ْں اماخیل میں دیرینہ دشمنی کی بنائ پرفائرنگ کر کے بہرام خان ولد استان محمد کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ ملازئی میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :