خطاطی کو تعلیم کا باقاعدہ حصہ قرار دے کر اسے نصاب میں شامل کیا جائے، سینیٹر سراج الحق کا حکومت سے مطالبہ

جمعہ 17 مارچ 2017 22:48

خطاطی کو تعلیم کا باقاعدہ حصہ قرار دے کر اسے نصاب میں شامل کیا جائے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خطاطی کو تعلیم کا باقاعدہ حصہ قرار دے کر اسے نصاب میں شامل کیا جائے۔ خطاطی کے لیے جو ادارے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ان کی سرپرستی کی جائے اور ان کے لیے بجٹ میں باقاعدہ فنڈز مختص کیے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام الحمرا میں خطاطی کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خطاطی کے شعبہ سے وابستہ ماہرین اور خواتین و حضرات کے کام کو حکومتی وسائل کے ساتھ فروغ دیا جائے تاکہ نئی نسل میں خطاطی کی طرف آنے کا شوق اور رجحان بڑھ سکے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔ بیرونی فنڈز سے چلنے والی این جی اوز کے حوالے کیے گئے تعلیمی اور فلاحی ادارے واپس لیے جائیں کیونکہ یہ این جی اوز نئی نسل اور عوام کو سامراجی ذہنیت کے غلام بنارہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر غزالی ایجوکشن ٹرسٹ سید وقاص انجم جعفری اور اظہر اقبال حسن بھی موجود تھے۔ خطاطی کی نمائش میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :