صوبائی محتسب بلوچستان نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان کے اغواء کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا

جمعہ 17 مارچ 2017 22:06

کوئٹہ۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) صوبائی محتسب بلوچستان محمد واسع ترین نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان کے اغواء کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی و ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کو اپنے دفتر میں طلب کرکے انہیں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صوبائی سیکرٹری داخلہ ، آئی جی بلوچستان پولیس ،ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے وضاحت طلب کر کے کاروائی شروع کر دی ۔دریںاثناء صوبائی محتسب بلوچستان نے صوبے میں اغواء برائے تاوان کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملوث عناصر کیخلاف بروقت سخت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :