سکندر حیات خان شیر پائو کا دہشت گردی اور پاک افغان تعلقات کے حوالے سے لندن مذاکرات کا خیر مقدم
جمعہ 17 مارچ 2017 21:59
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کتوزئی ضلع چارسدہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے جاوید اقبال،بابر علی خان،ظفر علی خان،شاہد خان، یحیٰی جان خان اور فیاض خان نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر نے کتوزئی بیلہ،میاں صاحب گڑھی،سریخ اور دوسرے متصل علاقوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کا افتتاح کیا جس میں سیلاب سے بچائو کے پشتے،رابطہ سڑکیں اور پل شامل ہیں جن پر مجموعی طور پر56کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔سینئر وزیر نے پختونوں کے گوناگوں مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میں مقامی لیڈروں نے ذاتی مفادات کے لئے بین الاقوامی سازشوں کا ساتھ دیا اور پختونوں پر عالمی جنگ مسلط کی جس کی وجہ سے گزشتہ چالیس سال میں پختونوں کی بے شمار جانیں ضائع ہوئیں اور وہ انتہائی پسماندگی کی طرف چلے گئے تاہم وقت کا تقاضا ہے کہ پختون متحد ہو کر اس کے لئے کوششیں کریں اور آئندہ نسل کو پر امن ماحول فراہم کریں۔انہو ںنے عوام کو ملک میں جاری مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تما م معلومات کے درست اندراج کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ آبادی کے صحیح اندراج سے تناسب کی بنیاد پر پورے حقوق مل سکیں۔صوبائی سینئر وزیر نے گزشتہ دنوں پشاور میں منعقدہ مائنز و منرل سے متعلق نمائش میں بیرونی وفود کو شمولیت سے روکنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ایسے حربوں سے ہی سی پیک منصوبے کے تحت صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔سکندر حیات خان شیر پائو نے عوامی مطالبے پر کتوزئی مٹہ روڈ کے لئے ایک کروڑ44لاکھ روپے،کتوزئی ایریگیشن روڈ کی سریخ تک توسیع،صدر گڑھی تا کتوزئی روڈ کی تعمیراورگرلز پرائمری سکول کتوزئی کی تعمیر کے لئے 55لاکھ روپے ،کتوزئی جنازہ گاہ کی تعمیر کے لئے 44لاکھ روپے،کتوزئی نکاسی آب کے لئے 80لاکھ روپے،بیلہ روڈ کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ20لاکھ روپے اور صدر گڑھی میں پل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا جبکہ بجلی کی مد میں یونین کونسل کتوزئی کو اٹھارہ ٹرانسفارمروں کی فوری فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ علاقے کے عوام نے سینئر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.