لنڈی کوتل کم شلمان میں رسم مہندی کیلئے جانیوالی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی ،ْ چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ،ْ دس زخمی

جمعہ 17 مارچ 2017 21:58

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) لنڈی کوتل کم شلمان میں رسم مہندی کے لئے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور10ا زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور ریگی ناصر باغ سے رسم مہندی نبھانے کے لئے لنڈی کوتل کے علاقہ کم شلمان درگئی جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیورسے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور10ز خمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں ایجنسی ہیڈکوراٹر ہسپتال لنڈ ی کو تل منتقل کیاگیا جبکہ ڈرائیور سمیت متعدد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :