ڈسٹرکٹ ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اورڈزاسٹرمینجمنٹ سیل ملتان کا اجلاس

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو الرٹ اور ہر طرح سے تیاررہنے کا حکم ،تربیتی مشتقیں کی جائیں گی

جمعہ 17 مارچ 2017 21:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) سٹرکٹ ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اورڈزاسٹرمینجمنٹ سیل ملتان کا اجلاس ADC ملتان زاہد اکرام کی صدارت میں ہوا۔ جس میں تمام ممبران محکمہ پولیس، میپکو،واسا‘ اسسٹنٹ کمشنرز‘ہیلتھ‘ ایجوکیشن، سول ڈیفنس ،مختلف این جی اوز سے نمائندوں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرملتان ڈاکٹرکلیم الله نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں آنے والے دنوں میں کسی بڑے سانحہ خاص طورپر سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاری بارے میں تمام اداروں کو الرٹ اور ہر طرح سے تیاررہنے کا حکم دیا گیاکیونکہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے زیادہ ہونے کا امکان بتایاجارہاہے جس سے بروقت نمٹنے کے لئے تیاری ضرور رکھیں۔ اس کے ساتھ تمام اداروں سے آئے ہوئے نمائندوں کی مشاورت سے اگلے مہینے کے پہلے ہفتے دریائے چناب پر سیلاب سے نمٹے کی عملی مشق کرنے کا فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

ADC ملتان زاہد اکرام نے کہا کہ تمام ادارے آپس میں تعاون اور رابطے کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی بڑے سانحہ اور سیلاب سے بروقت نمٹا جاسکے تاکہ نقصان کم سے کم ہو اور اس کے ساتھ ہی تمام اداروں کو حکم دیا کہ اپنا ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹر ہروقت تیاررکھیں اور اس کی کاپی کے آفس میں جمع کروائیںاور اپنے آلات اور مشینری کا فٹنس سرٹیفکٹ بھی جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :