تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے عنقریب قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ڈی آئی جی ژوب ریجن

جمعہ 17 مارچ 2017 21:50

لورالائی۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ژوب ریجن عبداللہ خان احمد زئی نے اپنے دفتر میںمختلف سیاسی پارٹیوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر لورالائی کی تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں جس میں جمعیت علما ء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری عطااللہ خان کاکڑ ، تحصیل امیر مولوی محمد صادق خوستی، قاری سنزر خان رحیمی ، امان اللہ ناصر ،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بسم اللہ خان لونی ، پشتونخوامیپ کے ڈپٹی چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار جعفر خان کاکڑ ، ڈپٹی چیئرمین ڈسڑکٹ کونسل ایڈوکیٹ احمد جان ناصر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد زمان کدیزئی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل شمس حمزہ زئی ، اقلیتی برادری کے نمائیند وں ، تحریک انصاف کے صوبائی کونسل کے ممبر ڈاکٹر محمد شاہ کدیزئی ، قبائلی عمائدین ملک نوراللہ شبوزئی ، نور محمد جوگیزئی، قاری حاجی ممتاز احمد لورالائی پریس کلب کے صدر محمد عثمان موسی خیل ، نائب صدر میر محمود بلوچ شامل تھے۔

(جاری ہے)

سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں نے ڈی آئی جی لورالائی کو شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے منشیات کے خاتمے کے حوالے سے تجاویزاور سمگلنگ اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈی آئی جی ژوب ڈویژن عبداللہ خان نے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے شہر سے فوری طور پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے حکاما ت جاری کردیئے اور اسکے کیلئے محکمہ پولیس کے سینئر آفیسر انسپکٹر حاجی نذر حمزہ زئی کی نگرانی میں شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع کردیاہے ۔

ڈی آئی جی ژوب ریجن عبداللہ خان احمد زئی نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے عنقریب قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی سکولوں کے اوقات میں نیٹ کیفے اور ویڈیو گیمز کی دکانیں کھلنے پر پابند ی ہوگی۔ شہر میں ٹریفک کے مسائل مستقل طورپر حل کرنے کیلئے بھر پور اور دیر پا اقدامات کیے جائیں گے۔ امن و امان کی بحالی کیلئے کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ صدر تھانہ پولیس سٹیشن میں قابل دیانتدار ، ایماندار فرض شنا س آفیسر تعینات کیے جائیں گے۔