20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 مارچ 2017 20:04

20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں موٹروے پر سفر نہیں کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ2017ء) 20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گی۔ محکمہ ایکسائز کی درخواست پر موٹر وے پولیس نے شہریوں کوہدایت کی ہے کہ گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں پر جلد نمونہ نمبر پلیٹس لگوا لیں۔

(جاری ہے)

20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے گزشتہ روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ محکمہ ایکسائز اب تک سینکڑوں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :