پختونوںکے حقوق کا تحفظ ہرجگہ کیا جائیگا، امیرمقام

جمعہ 17 مارچ 2017 21:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پختونوںکے حقوق کا تحفظ ہرجگہ کیا جائیگا۔ وزیراعظم محمدنواز شریف پورے پاکستان کے لیڈرہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پورے ملک کی پارٹی ہے۔ امن کے دشمن غلط افواہوںسے قوم میںبے چینی پھیلارہے ہیں، بعض سیاسی جماعتیںپختونوںکے نام پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کے بل بوتے پرسیاست اورخدمت کریں۔

لسانی بنیادوںپرسیاست چمکانے والے ملک اورقوم کے دشمن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم پنجاب میں ہوں یا سندھ میں پختونوںکے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت حاضرہوںگے۔ وزیراعظم محمدنوازشریف نے فاٹاکے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے وکیل کاکرداراداکیا جو انکی اس خطے اورعوام سے محبت کامنہ بولتاثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس گوجرانوالہ میں پختون برادری کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سے قبل انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میںآر پی او اورکمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام اور پختون کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے آرپی او اورکمشنرکو ہدایایت دیتے ہوئے کہاکہ کسی کی ساتھ بھی امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا۔ جلسہ گاہ پہنچنے پرموجود ہزاروں پختونوں نے انجینئر امیر مقام کاشاندار استقبال کیا اور جلسہ گاہ وزیراعظم محمدنوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور مشیر وزیراعظم انجینئر امیرمقام کے فلک بوس نعروںسے گونج اٹھا۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوصرف نوازشریف اورشہبازشریف فوبیا ہوگیاہے وہ ملک کے مفادکابھی پرواہ کئے بغیرغیرذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کافائنل لاہورمیں منعقد کرنے کیخلاف بیان دیکرعمران خان کااصل چہرہ بے نقاب ہوگیاہے، جب الیکشن کمیشن انکے حق میںفیصلہ دیتاہے توعمران خان ڈھول بچاتے ہیںاورجب انکے خلاف ہو تو وہ الیکشن کمیشن کیخلاف نازیبا الفاظ سے بھی دریغ نہیںکرتے۔

انجینئر امیرمقام نے کہاکہ تمام صوبے ایک شجرکی شاخیںہیں، پختون قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میںان گنت قربانیاں دی ہیںاورامن کے قیام کی خاطراپنے ہی ملک میں پردیسیوںجیسی زندگی گزاری۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پہلے بھی جان کے نذرانے پیش کئے ہیںاورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے اور اپنے اس چمن کی آبیاری اپنے لہوسے کریںگے مگرملک پرکوئی آنچ نہیںآنے دیںگے۔

متعلقہ عنوان :