یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 19 پاکستانی لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار

جمعہ 17 مارچ 2017 21:48

یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 19 پاکستانی لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 19 پاکستانیوں کو ایف آئی اے حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتار مسافروں کو قیدیوں کی بس میں ڈال کر لاہور ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے مسافر غیر قانونی راستوں سے یونان پہنچے تاکہ یورپ داخل ہو سکیں لیکن یونان کا بارڈر کراسنگ کے دوران یونان بارڈر فورس نے انہیں گرفتار کر کے بے دخل کر دیا جس کے بعد جیسے ہی یہ تمام پاکستانی لاہور پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :