وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوا ، ٹھوس پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے

وزیر اعلی شہباز شریف کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر مرزا اشتیاق بیگ سے گفتگو

جمعہ 17 مارچ 2017 21:46

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوا ، ٹھوس پالیسیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعہ کو یہاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ومراکوکے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نے ملاقات کی -مرزا اشتیاق بیگ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین انفراسٹرکچر اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے پر وزیراعلی محمدشہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ وزیراعلی محمد شہبازشریف کی بہترین لیڈر شپ کو جاتا ہے - انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا گیاہی-مرزا اشتیاق بیگ نے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں صوبے کی ترقی اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں-وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہواہے اور حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے -انہوںنے کہاکہ آج پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منزل پر رواں دواں ہے - سی پیک کے عظیم الشان منصوبے نے پاکستان کے لئے بے پناہ نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔