ہائیکورٹ کی سی این جی اسٹیشن کی بندش کیخلاف ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 مارچ 2017 21:39

ہائیکورٹ کی سی این جی اسٹیشن کی بندش کیخلاف ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی این جی اسٹیشن بند کیا گیا اور تین ماہ گزارنے کے باوجود اسٹیشن نہیں کھولا جا رہا۔ضلعی انتظامیہ سی این جی اسٹیشن ختم کر کے اسے دوسرے مقام منتقل کرانا چاہتی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سی این جی اسٹیشن کی بحالی کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :