وزیر اعلی پنجاب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر مرزا اشتیاق بیگ کی ملاقات

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہواہے ، ٹھوس پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے‘شہبازشریف

جمعہ 17 مارچ 2017 21:35

وزیر اعلی پنجاب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ومراکوکے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نے ملاقات کی -مرزا اشتیاق بیگ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین انفراسٹرکچر اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے پر وزیراعلی محمدشہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ وزیراعلی محمد شہبازشریف کی بہترین لیڈر شپ کو جاتا ہے - انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا گیاہی-مرزا اشتیاق بیگ نے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں صوبے کی ترقی اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں-وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہواہے اور حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے -انہوںنے کہاکہ آج پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منزل پر رواں دواں ہے - سی پیک کے عظیم الشان منصوبے نے پاکستان کے لئے بے پناہ نئے مواقع پیدا کئے ہیں-