داعش نے تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیدی

جمعہ 17 مارچ 2017 21:31

داعش نے تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیدی
آگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) داعش نے محبت کی علامت سمجھے جانے والی تاریخی عمارت تاج محل کو اڑانے کی دھمکی دیدی ہے ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش نے بھارت کے معروف تاریخی مقام اور مغل طرز تعمیر کا انمول شاہکار تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیدی ہے۔ یہ دھمکی سوشل میڈیا پر ایک گرافکس کے ذریعے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

احوال امت کی جانب سے جاری اس دھمکی آمیز پوسٹر میں حملے کا گرافکس جاری کیا گیا ہے۔ داعش نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ وہ وہ مذہبی مقامات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔بھارتی حکام نے دھمکی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تاج محل کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملہ کی جانچ میں لگ گئی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :