سرگودھا ،محکمہ ایکسائز کے سروسز سینٹر ب،ریونیو ‘ انکم ٹیکس اور ایف بی آر سمیت دیگر وفاقی اداروں کے ڈیسک بنائے جائیں گے

جمعہ 17 مارچ 2017 21:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) ڈویژن کی سطح پر محکمہ ایکسائز کے سروسز سینٹر بنانے کا فیصلہ ۔ریونیو ‘ انکم ٹیکس اور ایف بی آر سمیت دیگر وفاقی اداروں کے ڈیسک بنائے جائیں گے ۔جس پر 193ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں لاہور کے چار جبکہ مجموعی طور پر ڈویژنل سطح پر یہ سینٹر بنائے جارہے ہیں جس کیلئے حکومت پنجاب نے 79ملین کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جس سے اس منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے مالی سال 2017-18میں 104ملین کے باقی ماندہ فنڈز جاری کرے گی یہ منصوبہ 2018کے مارچ اور اپریل میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔سروسز سینٹر کا مقصد ٹوکن ٹیکس ‘پراپرٹی ٹیکس ‘پی ٹی ون ‘ جائیداداور سفیدہ پلاٹوں کے این او سی جاری کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز سے متعلقہ دیگرامور سمیت ایف بی آر ‘پنجاب ریونیو ‘وفاقی اداروں کے ڈیسک بھی ان دفاتر میں قائم کئے جائیں گے ۔شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :