لاہور:عمران خان ہر سیاسی میدان میں سرخرو ہو کر نکلیں گے،شاذید خان

عمران خان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد ریفرنس خارج ہو نے پر ایاز صادق اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں،رہنماء تحریک انصاف کا بیان

جمعہ 17 مارچ 2017 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاذید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عمرا ن خان اور جہانگیر خان ترین کے خلاف (ن) لیگ کا ریفرنس خار ج ہو نا درباریوںکے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ،اس فیصلے کے بعد درباری منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،نواز شریف کے ملازم درباری طلال چوہدری ،دانیال عزیز ، عابد شیر علی، رانا ثناء اللہ اور ایاز صادق میں اگر تھوڑی سے غیرت باقی ہو توشرم سے ڈوب مریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جعلی سپیکر ایاز صادق فوری طور پر استعفی دیں ،عمران خان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد ریفرنس خارج ہو نے پر ایاز صادق اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، ایاز صادق نے بددیانتی کا مظاہرہ کر تے ہیں عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا ، عمران خان ہر سیاسی میدان میں سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔