سکھر، شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے تین روزہ پھولوں کی نمائش کا اہتمام 20 تا 22 مارچ 2017 تک ہو گا

افتتاح میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کرینگے

جمعہ 17 مارچ 2017 21:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن اور سکھر پریس کلب کے اشتراک سے موسم بہار کے موقع پر سکھرکے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے تین روزہ پھولوں کی نمائش کا اہتمام محمد بن قاسم پارک میں 20 تا 22 مارچ 2017 تک کیا جارہا ہے جس میں خوبصورت اور پرکشش پھولوں کی نمائش کی جائے گی۔ جس کا افتتاح میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کرینگے۔

(جاری ہے)

نمائش کے موقع پر سکھر پریس کلب کے علاوہ صنعتی تجارتی ادارے اور اسکولز بھی اسٹالز لگائیں گے۔ جبکہ کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے جا رہے ہیں ۔میونسپل کارپوریشن کے اعلامیہ کے مطابق نمائش کے انتظامات کی دیکھ بھال ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان اور صدر پریس کلب جان محمد مہر کر رہے ہیں۔اس موقع پر موسیقی کا پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ جبکہ شہریوں کا داخلہ مفت ہوگا افتتاحی تقریب 20 مارچ کو اور اختتامی تقریب 22 مارچ کو ہوگی ۔ جس میں بہتر کارکردگی دکھانے والے اسٹالزمالکان کو انعامات دے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :