اوستہ محمد سٹی ایس ایچ او نے بلا وجہ شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے،نوتکانی اتحاد

جمعہ 17 مارچ 2017 21:15

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء)نوتکانی اتحاد کے صدر عبدالنبی نوتکانی ، پیارے خان نوتکانی، میجر نوتکانی ،عبدالحکیم نوتکانی نے گزشتہ روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد سٹی ایس ایچ او نے بلا وجہ شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور خاص کر کے انہوں نے نوتکانی برادی کو نشانا بنا یا ہوا ہے ، گزشتہ شب ملھار خان اور میجر نوتکانی کو بلا وجہ اغواء نما گرفتاری کر کے ان کو لے گیا ہم نے جب رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ان کو شوٹ کر دونگا ، بغیر کسی وجہ کے تو ہم نے احتجاج کرتے ہوئے تھا نہ کے سامنے روڈ بلاک کر دیا جس پر ایس ایچ او نے ہم پر لاٹھی چارج کیا اور ہمیں زد و کوب کرتے ہوئے تھا نہ لے گئے بعد میں ڈی ایس پی نے ہمیں چھوڑا، انہوں نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او کئی بے گناہ لوگوں کو پکڑ کر سندھ میں بند کر دیتا ہے جس کا میں ایک خود ثبوت ہوں کہ مجھے حب سے پکڑ کر 25روز بلا وجہ بند کر دیا بعد میں چھوڑا، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہمارے نوتکانیوں کے 22گھروں کو مسمار کیا ، اب ہمیں ان سے خطرہ ہے ان کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اگر تین دن میں تبدیل نہیں ہوا تو ہم اوستہ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ان کے پہلے نا انصافیوں کے خلاف عدالت میں اس لئے نہیں گئے کہ ہم منتشر تھے ہماری زمینوں کو انہوں نے غیر آباد کروایا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس ایس ایچ او کے خلاف کراچی کے تھا نہ ابر ا ہیم حیدری میں ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج ہے لیکن یہاں ایس ایچ او لگا ہوا ہے ۔