واپڈا منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کر لیا گیا
2018 ء کے وسط تک نظام میں 2 ہزار 485 میگاواٹ پن بجلی شامل ہوگی،ترجمان واپڈا
جمعہ 17 مارچ 2017 18:41
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ اگست 2016 ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے واپڈا کی ترجیحات کو ازسرِنو مرتب کیا تاکہ زیرتعمیر منصوبوں کو کم از کم مدت میں مکمل کیا جائے اور ساتھ ہی تعمیر کیلئے دستیاب مزید منصوبوں پر جلد از جلد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جاسکے۔
چیئرمین واپڈا کے مؤثر اقدامات اور باقاعدہ مانیٹرنگ سسٹم کی وجہ سے واپڈا منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کر لیا گیا ہے اور اب یہ منصوبے تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کا پہلا یونٹ دسمبر2017ء میں مکمل ہوجائے گا جبکہ باقی دو یونٹ 2018ء میں پانی کے ہائی فلو سیزن کے دوران مکمل ہوجائیں گے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے فروری 2018 ء کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ اس منصوبے کا دوسرا یونٹ مارچ 2018ء کے وسط میں جبکہ تیسرا اور چوتھا یونٹ اپریل 2018ء میںمکمل ہوں گے۔ گولن گول پراجیکٹ کے پہلے پیداواری یونٹ کا افتتاح دسمبر 2017ء کے آخر میں ہوگا ۔ اس منصوبے کی مجموعی تکمیل اگست 2018ء تک ہوگی۔ کچھی کینال منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پرڈیرہ بگٹی کے دُور دراز اور پسماندہ علاقوں میں 72ہزار ایکڑ اراضی زیر کاشت آئے گی۔ (55 ہزار ایکڑ اراضی اگست 2017 ء کے آخر تک جبکہ باقی 17 ہزار ایکڑ زمین دسمبر 2017 ء کے آخر میںسیراب ہوگی)۔ترجمان نے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے زمین کی خریداری کا معاملہ دو سال سے التواء کا شکار تھا۔ اس ضمن میں دسمبر 2016 ء میں واپڈا اور مقامی عمائدین کی0 8 رکنی جرگہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے تاکہ اراضی کی خریداری کے عمل کو تیزی سے مکمل کیاجاسکے۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے مین سول ورکس کی تعمیر کیلئے 180 ارب روپے مالیتکے دو معاہدوں پر رواں ماہ ہی دستخط کئے جاچکے ہیں۔ 128 میگاواٹ کے کیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے کنٹریکٹرپراجیکٹ سائٹ پر پہنچ چکا ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے رواں ماہ ہی کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے اور اس پر تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی جانب سے نومبر 2016 ء میں دیامر بھاشا ڈیم کے فنانشل پلان کی منظوری کے بعد واپڈا اس بات کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ موجودہ سال کے آخر تک ڈیم کے مین ورکس کی تعمیر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا جائے ۔ مہمند ڈیم پر بھی جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.