لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی

جمعہ 17 مارچ 2017 18:41

لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) : لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹسں عائشہ اے ملک نے علی ظہور کی درخوست پر سماعت کی جس میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کو چیلنج کیا گیا. دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی این جی اسٹیشن بند کیا گیا اور تین ماہ گزارنے کے باوجود اسٹیشن نہیں کھولا جا رہا. درخواست گزار کے مطابق ضلعی انتظامیہ سی این جی اسٹیشن ختم کر کے اسے دوسرے مقام منتقل کرانا چاہتی ہی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ سی این جی اسٹیشن کی بحالی کا حکم دیا جائی.