ایس ای سی پی کا یونیورسٹیوں کے تحقیقی مراکز کے لئے آگہی ورکشاپ کا انعقاد ،نئے کاروبار کی تدابیر ، سرمائے کے حصول کے قانونی ذرائع اور سمال انٹر پرائزز کے لئے سٹاک ایکس چینج سے سرمایہ اکٹھا کرنے کے حوالے سے بریفنگ

جمعہ 17 مارچ 2017 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے اسلام آباد ریجن کی یونیورسٹیوں کے سینئر پروفیشنلز کے لئے مالی اورسرمایہ کاری کے امور سے آگہی کے لئے سمینار منعقد کیا جس میں یونیورسٹیوں کے ریسرچ، انوینشن اینڈ کمرشلائزیشن کے شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ایس ای سی پی کے حکام اور ماہرین نے شرکا کو نئے کاروبار کی شروع کرنے ضروری تدابیر، کمپنی کی رجسٹریشن کے طریق کار، کاروبار کے لئے سرمائے کے حصول کے قانونی ذرائع اور سمال انٹر پرائزز کے لئے سٹاک ایکس چینج سے سرمایہ اکٹھا کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ماہرین سے ایس ای سی پی کی متعارف کردہ آن لائن سہولت کے ذریعے گھر بیٹھے کمپنی رجسٹر کرنے کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

شرکا کو کاروبار شروع کرنے کے لئے دستیاب مواقع اور اس سلسلے میں موجود سہولتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات اور سمال انٹر پرائزز کو سٹاک ایکس چینج میں لسٹ کرنے پر بھی بات ک گئی۔ شرکا کو سرمایہ کاری کے لئے موجود مواقع جیسے کہ میوچل فنڈز، مضاربہ، سٹاک مارکیٹ وغیرہ کے بارے میں بھی آگہی دی گئی۔

سیمینار میں قائد اعظم یونیورسٹی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس، ائر یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی، نسٹ بزنس سکول، انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ہری پور، یونیورسٹی آف آزاد جموں اور کشمیر اور بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے شرکت کی۔ شرکا نے وکشاپ کی اہمیت کو سراہا اور یونیورسٹیوں میں الگ الگ خصوصی موضوعات پر ایسے سیمینار منعقد کرنے کے لئے ایس ای سی پی کو دعوت دی۔ (و خ )

متعلقہ عنوان :