مردم شماری میں تعاون قومی فریضہ ہے کوئی بھی پاکستانی کسی بھی شخص کا غلط اندراج نہ کروائے صحیح مردم شماری ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے ‘تحفظ ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے توہین رسالت ؐ کرنے والوں کیخلاف آپریشن رد الفساد کیا جائے آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ترین شخصیات کی توہین کسی بھی صورت قبول نہیں

مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 17 مارچ 2017 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل کے اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ مردم شماری میں تعاون قومی فریضہ ہے کوئی بھی پاکستانی کسی بھی شخص کا غلط اندراج نہ کروائے صحیح مردم شماری ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے تحفظ ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے توہین رسالت ؐ کرنے والوں کیخلاف آپریشن رد الفساد کیا جائے آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ترین شخصیات کی توہین کسی بھی صورت قبول نہیں ہے توہین رسالت ؐ اظہار آزادی نہیں ہے مگر گھٹیا ترین دین اسلام کیخلاف سازش ہے پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس27مارچ کواسلام آباد میں ہوگی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی و اخلاقی اقدار کیخلاف مواد کو روکنے کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھائے خاص طور پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بیان حوصلہ افزا ہے اور وزارت داخلہ کی طرف سے توہین رسالت ؐ کے مرتکب افراد کو سزا دلوانے کا جو عزم کیا گیا ہے امت مسلمہ اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے توہین آمیز مواد کے جو ذمہ دار ہیں ان کیخلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

جو لوگ اسلام اور پاکستان اور ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف سازشیں کررہے ہیں ان کو کٹہرے میں لایا جائے ملک دشمن عناصر کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستان علماء کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مردم شماری جو عمل شروع ہوا ہے اس میں عوام حکومت کیساتھ تعاون کرے اور ہر شہری کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ گھروں میں دستیاب رکھیں مردم شماری سٹاف کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے ہر پاکستانی اپنے خاندان کی صحیح معلومات فراہم کرے ۔