غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار‘20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گی

جمعہ 17 مارچ 2017 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار‘20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کی درخواست پر موٹر وے پولیس نے شہریوں کوہدایت کی ہے کہ گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں پر جلد نمونہ نمبر پلیٹس لگوائیں ، 20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے گزشتہ روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، محکمہ ایکسائز اب تک سینکڑوں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :