لاہور:سکول کے سامنے ٹرانسفارمر لگانے سے بچو ںکی زندگیوں کو خطرہ ہے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست

عدالت نے ایکسین واپڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئی21مارچ تک جواب طلب کرلیا

جمعہ 17 مارچ 2017 20:52

لاہور:سکول کے سامنے ٹرانسفارمر لگانے سے بچو ںکی زندگیوں کو خطرہ ہے،لاہور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے سرکاری سکول کے سامنے بجلی کا ٹرانسفارمر اور کھمبے لگانے کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ ایکسین واپڈا کو طلب کرلیا ہے مقامی شہری میاں ارشاد حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رحمان پورہ اچھرہ میں واقع سرکاری سکول کے سامنے لیسکو کی جانب سے ٹرانسفارمر لگادیا گیا ہے سکول کے سامنے ٹرانسفارمر لگانے سے بچو ںکی زندگیوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا لیسکو کو سکول کے سامنے ٹرانسفارمر لگانے سے روکنے کا حکم دیا جائے عدالت نے ایکسین واپڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئی21مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔