پیرمحل: بیٹی کوزبردستی اغواکرکے نکاح کرنے اور دوسری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان آزاد، والدہ حاجراں بی بی انصاف کے لیے رل گئی

جمعہ 17 مارچ 2017 20:46

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) بیٹی کوزبردستی اغواکرکے نکاح کرنے اور دوسری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان آزاد والدہ حاجراں بی بی انصاف کے لیے رل گئی تفصیل کے مطابق نواب بھوتی کی رہائشی حاجراں بی بی زوجہ مانک کی بیٹی شازیہ کوعابد ولد حق نواز نے اغواکرکے زبردستی نکاح کرلیا قانونی کاروائی سے بچنے سے ملزمان نے اپنی بیٹی عاصمہ بی بی دختر حق نواز کا رشتہ حاجراں بی بی کے بیٹے عامرشہزاد کو دینے کا جھانسہ دیا مگر عاصمہ بی بی کی رخصتی کرنے کی بجائے یک طرفہ عدالت سے خلع لے لیا ملزمان نے حاجراں بی بی کی بیٹی شازیہ کو واپس کرنے کی بجائے دوسری بیٹی آمنہ بتول دختر مانک عمر 13سال کو بھی زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا حاجرہ بی بی پولیس کے پاس انصاف کے لیے گئی تو مقدمہ نمبر30/13برخلاف محسن عباس ولد صادق ، حسنین ولد ماسٹر لال ساکنان نواب بھوتی کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ تھانہ اروتی میں درج ہوا مگر پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیامتاثرہ خاتون حاجراں بی بی نے بتلایاکہ ملزمان سرعام جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دوسری بیٹی آمنہ بتول کو اغواکرکے غائب کرنے کی دھمکی دیتے ہیںجبکہ تھانہ اروتی پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے حاجراں بی بی زوجہ مانک نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، چیف جسٹس پاکستان ، سے انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے اس نیوز کو نمایاں لگادیں ممنون ہونگا فوٹو ہمراہ ہے