پشاور سے لنڈی کوتل جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھلائی میں گر گئی ، 4خواتین سمیت5افراد جاں بحق

10افرادشدید زخمی ،زخمیوں لنڈ ی کو تل اسپتال منتقل، ڈرائیورکو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا

جمعہ 17 مارچ 2017 19:41

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) پشاور سے لنڈی کوتل جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھلائی میں گرنے سے 4خواتین سمیت5افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10افرادشدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو لنڈ ی کو تل اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈرائیورکو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور ریگی ناصر باغ سے رسم مہندی نبھانے کے لئے لنڈ ی کو تل کے علاقہ کم شلمان درگئی جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش ایا گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی تاہم گاڑی میں موجود چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ 10افراد ذخمی ہو ئے ذخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش ایا جاں بحق ہو نے والوں کی لاشیں اور ذخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوراٹر اسپتال لنڈ ی کو تل پہنچا دی گئیں جہاں سے ڈرایئور سمیت متعددذخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کئے گئے لاشیں ابائی گاوں پہنچاتے ہی پورے گاوں میں کہرام مچ گیا جنہیں سینکڑوں اشک بار انکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :