خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کو درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ

جمعہ 17 مارچ 2017 19:27

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز کو درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے سربراہان سکول کونسلز کو فعال بنائیں، وہ خود بھی جلد ان اداروں کا دورہ کرکے درپیش مسائل کا جائزہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نواز گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری امجد کلیر، چوہدری ارشد، سماجی شخصیت حاجی اورنگزیب بٹ، شیراز احمد، تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ خصوصی تعلیمی اداروں پر پہلے بھی ضلعی انتظامیہ کا بھرپور فوکس تھا جو آئندہ بھی جاری رہے گا، ضلع گجرات کے اسپیشل بچوں کے تعلیمی ادارے صوبہ بھر میں ماڈل ہیں اور ان میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے یقین دلایا کہ ان اداروں میں خصوصی طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ، وظائف کی ادائیگی، ٹیچرز اورسٹاف کی تعیناتی نیز ٹرانسپورٹ کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے گا، خصوصی طلبہ کے تفریحی ٹرپ اور انکے لئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا جائے گا جبکہ فروری میں سپورٹس ڈے بھی منعقد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد کلیر کو ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے سربراہان سے قریبی رابطہ رکھیں اور فارغ التحصیل ہونیوالے طلبہ کو ہنر مند بنانے کیلئے انکے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز میں داخلے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :