دالبندین بازار تا فیصل کالونی ڈبل رود بنایا جائے گا ،داود خان نوتیزئی

جمعہ 17 مارچ 2017 19:01

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) دالبندین بازار تا فیصل کالونی ڈبل رود بنایا جائے گا محدود وسائل کے باوجود دالبندین کو ماڈل سٹی بنا کر دم لینگے عوامی مسائلوں سے غافل نہیں ہے عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ کونسل کے چیئر مین داود خان نوتیزئی نے گزشتہ روز دالبندین بازار اور تا فیصل کالونی روڈ کے کام کا افتتاح کردیااور بتایا دالبندین بازار تا فیصل کالونی ڈبل روڈ بنائی جائیگی تاکہ ٹریفک کے روانی میں بھی مشکلات نا ہوں انکا کہنا تھا اب ہر کام صاف اور شفاف طریقے سے کیا جائے گا تاکہ دالبندین اور ضلع چاغی کے لوگ جلد تبدیلی محسوس کریں انکا کہنا ہے ضلع کے اندر بے شمار ترقیاتی اور اجتماعی کامیں جاری ہے انشاء اللہ چاغی ضلع کے لوگ اپنے اندر بہت جلد تبدیلی محسوس کرینگے انکا کہنا تھا ہماری دن رات یہی کوشش ہے کہ ضلع چاغی کے لوگوں کے لیئے کام کریں اور ہمارا ضلع تمام ضلعوں سے بہتر اور خوبصورت دکھائی دیں اور ہم اپنی اس مشن کو پایہ تکمیل تک لے جانے کے لیئے پر عزم ہیں ۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں دیگر قبائلی عمائدین بھی انکے ہمراہ تھے ۔