بھمبر پر یس کلب کا تعزیتی اجلاس

جمعہ 17 مارچ 2017 18:57

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) صدر چوہدری افتخار عظیمی کی زیر صدارت بھمبر پریس کلب کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سماہنی کے معروف صحافی راشد راج آف پونا اور برطانیہ کے سینئر صحافی اسحاق چوہدری کے والد اور چوہدری محمد اسلم مرحوم کے بیٹے، پروفیسر محمد اصغر شاد کے جواں سالہ بھتیجے چوہدری عرفان اسلم کی وفات پر گہر ے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مر حومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل سیکرٹری جاوید اقبال برسالوی، سابق صدر چوہدری جمیل شفیع، سابق صدر چوہدری جمیل بشیر، ایم عثمان، ڈا کٹر محمد اسحاق چوہدری، ڈاکٹر طارق محمود شاکر،چوہدری عاطف اکرم ،را جہ طا ہر وقار ،را جہ خر م افضا ل پاشا ،عبد السلا م صراف، انصر زمان خا ن ،مرزا ند یم اختر ،را جہ وحید مراد،شیراز پرو یز مشتاق ،عمر فا روق مرزا ،چو ہدری شکیل شفیع ،سید مر تضیٰ طا رق چو ہدری ،ڈا کٹررضوان منظور ،علی گلفا م اور زاہدبڑ ھنگ نے شر کت کی۔