پا ک فو ج نے ملک بھر میں آپر یشن ردالفساد شروع کر کے دشمنوں کیخلا ف ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے،چو ہدری عتیق الر حمن

جمعہ 17 مارچ 2017 18:57

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) چیئرمین زکوٰة و عشر بھمبر چو ہدری عتیق الر حمن بر سا لو ی نے کہا ہے کہ آپریشن ضر ب عضب کی کامیا بی کے بعد پا ک فو ج نے ملک بھر میں آپر یشن ردالفساد کا آغاز کر کے دشمنوں کیخلا ف ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے،حکومت پاکستان ،پا ک فو ج اور تمام سیکورٹی اداروں کے اس فیصلے کوسرا ہتے ہیں ، ہم سب کو ملکر ملک کے اندر انتشار پھیلانے وا لی قوتوں اور عناصر کا خاتمہ کرنا ہو گا، پوری کشمیر ی قوم پاکستان میں امن و، سلامتی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کومتحد ہو کر سی پیک کیخلا ف تما م دشمن قوتوں کے ایجنڈا کیخلا ف مقابلہ کر نا ہوگا ،پا ک چین اقتصادی را ہداری کے مکمل ہو نے سے پا کستا ن معاشی طو ر پر ایک طا قت بن کر ابھر ے گا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کے اندر جاری مرد م شماری کے حوالے قوم کے ہرفرد کو اپنی ذمہ داری کا احسا س کر تے ہوئے اپنے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے اپنا جا ندار کر دار ادا کر نا چاہئے۔