سینئر صحافی ڈاکٹر طارق محمود شاکر کا بھمبر پریس کلب میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 17 مارچ 2017 18:57

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) کشمیر پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی ڈاکٹر طارق محمود شاکر نے بھمبر پریس کلب میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔اس بات کا اعلان انہوں نے بھمبر پریس کلب میرپور چوک میں منعقد ایک استقبالیہ تقریب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود شاکر نے کہا کہ صاف ستھری اور تعمیری صحافت کا قائل ہوں ،یہ پیغمبری پیشہ اورنہایت ذمہ داری کا کام ہے ،ہمیں اپنے قلم کو معاشرے میں برائیوں کی نشاندہی اور مثبت رجحانات کے لیے استعمال کرنا چاہئے، مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کیلئے بھمبر پریس کلب کے صحافیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں ،بھمبر پریس کلب کے ساتھ مل کر صحافت کے نئے مثبت رجحانات متعارف کرائیں گے۔

اس موقع پرصدر بھمبر پریس کلب چوہدری افتخار عظیمی، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال برسالوی، سینئر صحافی چوہدری جمیل شفیع ،چوہدری جمیل احمد بشیر،چوہدری عاطف اکرم نے ڈاکٹر طارق محمود شاکر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایم عثمان، ڈا کٹر محمد اسحاق چوہدری، را جہ طاہر وقار، راجہ خرم افضال پاشا، عبدالسلام صراف ،انصر زمان خا ن ،مرزا ند یم اختر ،را جہ وحید مراد،شیراز پرو یز مشتاق ،عمر فا روق مرزا ،چو ہدری شکیل شفیع ،سید مر تضیٰ طا رق چو ہدری ،ڈا کٹررضوان منظور ،علی گلفا م اور زاہدبڑ ھنگ نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :