بھمبر، مسافر کوسٹر الٹنے سے 16مسافر شدید زخمی

جمعہ 17 مارچ 2017 18:57

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) بھمبرمیں مسافر کوسٹر الٹنے سے 16مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے نواحی گا ئوں رنڈ یا م سے بھمبر آنیوا لی مسا فر کوسٹر نمبر ی LZB2965 جسے ڈرا ئیو ر ند یم چلا رہا تھا کہ موڑ کا ٹتے ہو ئے ٹا ئی را ڈ ٹو ٹنے سے کوسٹربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار16مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونیوالوں میں محمد بلا ل ،عمر حسین ،عاشق حسین ،زین علی ،شمیم اختر ،،سمیرا کو ثر ،صدا قت حسین ،محمد ندیم ،محمد گو جر ی ،سلمیٰ کو ثر ،کفیلہ بی بی ،کاشف ،عبد الغفور ،امین یاسین ،غلا م رسو ل ،مقد س بی بی شامل ہیں جنہیں مقامی لوگوںکی مدد سے فوری طورپر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بھمبر منتقل کر دیا گیا جہاں پر مر یضوں کو طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے تاہم زخمیوں کی حالت بہتر بتائی گئی ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈا کٹر فدا حسین نے ایمر جنسی نا فذ کردی۔

متعلقہ عنوان :