پاک فوج نےدہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکی اپ ڈیٹ جاری کردیں

دہشتگردوں کوسرحدپارچھپےعناصرکی حمایت حاصل ہے،فورسزکی کاروائیوں میں30 سےزائد دہشتگردہلاک،متعدددہشتگردی کےمنصوبےپہلے ہی ناکام بنادیے،9افسروں اورجوانوں نےجام شہادت نوش کیا جبکہ10جوان اور2 پولیس اہلکارزخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 مارچ 2017 17:41

پاک فوج نےدہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکی اپ ڈیٹ جاری کردیں
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ2017ء) :پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکی اپ ڈیٹ جاری کردیں،دہشتگردوں کوسرحدپارچھپے عناصر کی مدداور حمایت حاصل ہے،سرحدپارسے متعدددہشتگردی کے منصوبے تکمیل سے پہلے ہی ناکام بنادیے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملک قوم کے تحفظ میں 9افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کےدوران 10جوان اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

  7 مارچ کو صوابی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بروقت نشانہ بنایا گیا۔ صوابی میں پانچوں دہشتگرد جوڈیشل کمپلیکس پرحملے کی تیاری میں مصروف تھے۔21 فروری کوتنگی چارسدہ میں کچہری پر دہشتگرد حملے کو پولیس نے ناکام بنایا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مہمند، خیبر، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں سرحدی چوکیوں پر حملے ناکام بنائے گئے۔

(جاری ہے)

سرحدی چوکیوں پرحملے ناکام بناتے ہوئےدہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ گورا پرائے ، شلمان میں جوابی کارروائی میں 30 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ امید ہے افغان حکومت، اسکے سیکیورٹی ادارے صورتحال کی بہتری کیلیے کردار ادا کرینگے۔ اسی طرح امید ہے کہ بین الاقوامی برادری بگڑی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کرےگی۔

متعلقہ عنوان :