پی ایچ ای کچھی اور کیسکو کی سردمہری میں عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس گئے

حکام بالا صورتحال کا نوٹس لیکر شہریوں کوپانی کی فراہمی یقینی بنائیں ، عوامی حلقوں کا مطالبہ

جمعہ 17 مارچ 2017 18:52

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) پی ایچ ای کچھی اور کیسکو کی سردمہری میں عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس گئے پی ایچ ای لاکھوں روپے کیسکو کا مقروض ہونے کی بناء پر کیسکو کی جانب سے کاروائی واٹر سپلائی کنکشنز کو بجلی کی فراہمی معطل،ڈھاڈر میںپینے کے صاف پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا عوام پانی کے حصول کیلئے پیاسے ہوگئے دو محکموں کی جنگ میں عوام کیوں پس رہی ہے ،، بالا حکام صورتحال کا نوٹس لیکر شہریوں کوپانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ایچ ای کچھی بھی دیگر محکموں کی طرح کیسکو کا لاکھوں روپے مقروض نکلا کیسکو کی جانب سے پی ایچ ای کے خلاف کاروائی واٹر سپلائی کنکشنز کو بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی جس سے شہر میں پانی کا شدید بحران پیداہوگیا ہے اور علاقے کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے پی ایچ ای کچھی آفیسران اپنا ملبہ کیسکو پر گرا کر خود کو بری الذمہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کیسکو کی جانب سے عدم ادائیگی پر کاروائی کو ڈھاڈر کے عوام نے دو محکموں کی سردمہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو زلیل خوار کیا جارہا ہے پی ایچ ای کچھی ہیوی جنریٹروں اور لاکھوں روپے فیول مد میں استعمال میں لانے کے باوجود بھی عوام کو پانی کی فراہمی میں مکمل کوتاہی کا مظاہرہ کررہی ہے جس سے انکی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ڈھاڈر کے عوامی سیاسی حلقوں نے بیان میں حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو فی الفور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے بصورت دیگر عوام روڈوں پر احتجاج پر مجبور ہوگی۔

متعلقہ عنوان :