جاپان شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر فراہم کریگا

جمعہ 17 مارچ 2017 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) جاپان کی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ یہ رقم اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور عالمی ادارہ خوراک کے ذریعے عارضی طور پر بے گھر افراد کی فلاح وبہبود کے لئے خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :