ایس ای سی پی کا اسلام آباد ریجن کی یونیورسٹیوں کے سینئر پروفیشنلز کیلئے مالی اورسرمایہ کاری کے امور سے آگہی کیلئے سیمینار

جمعہ 17 مارچ 2017 18:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکچسچینج کمیشن آف پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے اسلام آباد ریجن کی یونیورسٹیوں کے سینئر پروفیشنلز کیلئے مالی اورسرمایہ کاری کے امور سے آگہی کیلئے سمینار منعقد کیا۔ سیمینار میں یونیورسٹیوں کے ریسرچ، انوینشن اینڈ کمرشلائزیشن کے شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ایس ای سی پی کے حکام اور ماہرین نے شرکاء کو نئے کاروبار کی شروع کرنے ضروری تدابیر، کمپنی کی رجسٹریشن کے طریق کار، کاروبار کیلئے سرمائے کے حصول کے قانونی ذرائع اور سمال انٹر پرائزز کیلئے سٹاک ایکسچینج سے سرمایہ اکٹھا کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ماہرین سے ایس ای سی پی کی متعارف کردہ آن لائن سہولت کے ذریعے گھر بیٹھے کمپنی رجسٹر کرنے کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

شرکا کو کاروبار شروع کرنے کیلئے دستیاب مواقع اور اس سلسلہ میں موجود سہولتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں کاروبار کرنے کو آسان بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات اور سمال انٹر پرائزز کو سٹاک ایکسچینج میں لسٹ کرنے پر بھی بات کی گئی۔ شرکاء کو سرمایہ کاری کیلئے موجود مواقع جیسے کہ میوچل فنڈز، مضاربہ، سٹاک مارکیٹ وغیرہ کے بارے میں بھی آگہی دی گئی۔

سیمینار میں قائد اعظم یونیورسٹی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس، ایئر یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی، نسٹ بزنس سکول، انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ہری پور، یونیورسٹی آف آزاد جموں اور کشمیر اور بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے شرکت کی۔ شرکاء نے وکشاپ کی اہمیت کو سراہا اور یونیورسٹیوں میں الگ الگ خصوصی موضوعات پر ایسے سیمینار منعقد کرنے کے لئے ایس ای سی پی کو دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :