اٹلی ، آتش فشاں پھٹنے سے 10 افراد زخمی

جمعہ 17 مارچ 2017 18:09

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) اٹلی میں آتش فشاں پھٹنیسے 10 افراد زخمی ہو گے ۔ اٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پہاڑ پھر پھٹ گیا ہے جس سے فضا میں پتھروں اور راکھ کی بارش سے سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سسلی میں ماونٹ ایٹنا کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے جب برف کو چھوا تو زور دار دھماکا ہو گیا۔ یہ آتش فشاں پہاڑ کئی دہائیوں سے متحرک ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں۔ ماہرین نے سیاحوں کو اس پہاڑ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :