پیپلزپارٹی میں ہر شخص برابر ہے ، پی پی پی عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے ، ذوالفقار بھٹو نے ہمیشہ عام آدمی کی بات کی ، شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کی ترقی کیلئے کام کیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں تقریب سے خطاب

جمعہ 17 مارچ 2017 18:06

پیپلزپارٹی میں ہر شخص برابر ہے ،  پی پی پی  عام آدمی کو سہولتیں فراہم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں ہر شخص برابر ہے ، پیپلزپارٹی عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے ، ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ عام آدمی کی بات کی ، شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کیلئے کام کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹھٹھہ اور سجاول کے لئے سندھ پیپلزایمبولینس سروس کا آغاز کیا ۔

امن فائونڈیشن کے تعاون سے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ۔ پیپلزپارٹی عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ عام آرمی کی بات کی ۔ ایمبولینس سروس میری والدہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا ، شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کے لئے کام کیا ۔ (ن م)