خیبرایجنسی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا ، گورنر خیبرپختونخوا ، آئی جی ایف سی اور دیگر کی شرکت

جمعہ 17 مارچ 2017 18:06

خیبرایجنسی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید  ایف سی اہلکاروں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) خیبرایجنسی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوآرٹر پشاور میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا ، آئی جی ایف سی اور دیگر سول فوجی حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والے لانس نائیک جہانزیت اور نائب صوبیدار سعید خان کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوآرٹر پشاور میں ادا کی گئی ۔ ایف سی اہلکار خیبرایجنسی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے ۔ نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا ، آئی جی ایف سی اور دیگر سول وفوجی حکام نے شرکت کی ۔ (ن م)