پولیو کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،کمشنر ژوب

جمعہ 17 مارچ 2017 17:59

لورالائی۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) کمشنر ژوب ڈویژن غلام فریدنے کہا کہ پولیو کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بٹھیں گے ۔ہمیں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کے موذی مرض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور ان کو مستقل معذور ی سے بچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی ڈویژنل ٹاسک فورس کا ایک اجلا س جس میں ڈپٹی کمشنر زمان بازئی ، ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ ، ڈپٹی کمشنر بارکھان محمد اکبر ترین ، ڈپٹی کمشنر شیرانی حیات خان کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ عبدالناصر دوتانی ، ڈپٹی کمشنر موسی خیل حبیب اللہ جاموٹ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد انور شبوزئی ، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹکل یحیٰ خان کاکٹر ، ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر طارق محمود سمیت دیگرنے شرکت کی قبل ازیں ڈبلیو، ایچ ، او کے نمائندے نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ہے اس موقع پر اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے کمشنر ژوب ڈویژن غلام فریدنے کہا کہ پولیو کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کے موذی مرض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور ان کو مستقل معذور ی سے بچا سکتے ہیں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو کہا کہ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جلد از جلدارسال کریں ا نہوں نے کہا کہ ژوب ، موسی خیل ، اور دیگر علاقوں میں بھی ٹیمیں روانہ کریں انہوں نے کہا کہ ژوب ڈویژن میں کوئی نوگوز ایریا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگران ٹیموں کو کسی کو روکا یا رکاوٹیں حائل کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائی کی جائے گی عوام سول سوسائٹی ، علما ء کرام کو چاہیے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت اور پولیو ٹیمو ں کیساتھ مکمل طور پر تعاون کریںانہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اور ضلعی انتطامیہ کے اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار کریں کمشنر ژوب ڈویژن نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے پولیو ورکرز اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں کیونکہ پولیو کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ہی ہم اپنے مستقبل کے معماروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :