ضلع خیرپور میں20 مارچ تا 28 مارچ تک پولیو مہم جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 17 مارچ 2017 17:52

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے ، ہدف حاصل کرنے اور پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے 20 مارچ تا 28 مارچ تک پولیو مہم جاری رہے گی جس میں پیدائش سے لے کر دو سال کے بچوں کو آئی پی وی، او پی وی کے قطرے اور انجیکشن لگائے جائین گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو، ڈاکٹر وشنو رام، یونیسیف کے راجیش کمار، روٹری انٹرنیشنل کی پولیو کمیٹی کے رکن شجاعت احمد صدیقی اور دیگر نے شرکت کی ڈی سی خیرپور نے مزید کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے جس کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر موثر حکمت عملی کے تحت قومی فریضہ انجام دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع کے آٹھوں تعلقوں کے اے سیز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پولیو مہم کے دوران مکمل اور سخت نگرانی کریں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایچ او داکٹر نثار علی پھلپوٹو نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 4 لاکھ 67 ہزار بچوں کا ہدف مقرر کرکے 80 فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں اس مہم میں پیدائس سے لے کر دو سال تک کے بچوں کو او پی وی قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پیدائش سے 23 ماہ تک کے بچوں کو انجیکشن لگائے جائیں گے اس سلسلے میں تمام تر تیاریا ں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :