ایف آر بنوں میں انسداد پولیو ٹیکہ جات، ویکسین مہم 20مارچ کو شروع ہو گی

جمعہ 17 مارچ 2017 17:45

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) ایف آر بنوں میں انسداد پولیو ٹیکہ جات، ویکسین مہم 20مارچ شروع ہو گی ایجنسی سرجن ایف آر بنوں آفس میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا گیا مہم میں دو سال تک کے عمر کے بچوں کے کل آٹھارہ ہزار 436بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے، ٹیکے لگائے جائیں گے جس میںگزشتہ روز ایجنسی سرجن آفس میں محکمہ صحت ایف آر بنوں کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا جس میں تمام کیڈرز کے اہلکاروں نے شرکت کی تقریب سے ایجنسی سرجن ایف آر بنوں محمد عارف وزیر ،یو نیسف کے فوکل پرسن حبیب وزیر ،جمعیت علماء اسلام س کے ضلعی امیر مفتی اسلام نور نے کہا کہ انسان کی زندگی بہت قیمتی ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے پولیو ایک ایسا مرض ہے جس کا شکار ہو کر بچہ عمر بھر کیلئے معذور بن کر معاشرے اور اپنے خاندان پر بوجھ بن جاتا ہے بعد میں اگر معالجہ کیلئے کتنی ہی بھااگ دوڑ کی جائے ان کا علاج ناممکن ہوتا ہے اس لئے ہم سب کو چایئے کہ مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھر جدو جہد کریںاُنہوں نے کہا کہ فاٹا علاقہ جات میں محکمہ صحت اہلکاروں کی بھر پور اور جدو جہد سے آج تک کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکاری والدین پائے گئے ہیںیہ مہم حجرے کی سطح پرہو گا اور ضرورت پڑنے پر گھر گھر تک جائیں گے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کیلئے جو بھی منصوبہ شروع کیا جاتا ہے تو شر پسند عناصر ان کو ناکام بنانے کیلئے مختلف خربے استعمال کرکے بد نام کرتے ہیں اسی طرح پولیو کے خلاف بھی منفی پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں لیکن کسی بھی بیماری سے چٹکارہ پانے کیلئے انسان پر علاج کرانا فرض ہے پولیو ویکسین اور ٹیکہ جات وقت کی اہم ضرورت ہے اور شرعی لحاظ سے جائز ہے جس کے بارے پوری دنیا کے شیوخ ،مفتیان اور جید علماء کرام نے بھی جائز قرار دے کر پولیو کے خاتمے کیلئے جدو جہد کا فتویٰ دیا ہے اُنہوں نے کہا کہ پولیو مہم 20مارچ سے شروع ہو گا جو 27مارچ تک جاری رہے گاجس میں تین ہزار آئی ڈی پیز بچوں سمیت 18436بچوں کو پولیو کے قطرے و ٹیکے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :