آپریشن ردالفساد کے تحت بنوں ریجن پولیس کی کارروائیاں جاری،18مجرمان اشتہاری گرفتار ، اسلحہ برآمد

جمعہ 17 مارچ 2017 17:45

آپریشن ردالفساد کے تحت بنوں ریجن پولیس کی کارروائیاں جاری،18مجرمان ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) آپریشن ردالفساد کے تحت بنوں ریجن پولیس کی کارروائیاں جاری،18مجرمان اشتہاری ،پچاس مختلف جرائم میں ملوث اور 31مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ کارتوس بر آمد کر لیا گیابنوں میں ریجن میں قانون شکن عناصر کے خلاف آپریشن جاری تین روزہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ناکہ بندیوں اور چھاپوں کے دوران 18اشتہاری ،پچاس مختلف نوعیت کے ملزمان سمیت 99مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بر آمد ،ترجمان پولیس زمان شاہ کے مطابق ڈی آئی جی بنوں محمد علی خان گنڈا پور کے واضح ہدایت کی روشنی میں ریجن بھر کی پولیس زیر نگرانی ڈی پی او بنوں فضل حامد و لکی مروت کے ڈی پی او خالد ہمدانی نے لکی مروت و ضلع بنوں میں سرچ آپریشن کے دوران بنوں ریجن پولیس کو قتل اقدام قتل ،ڈکیتی ،پولیس مقابلے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک 18 اشتہاری ،پچاس دیگر جرائم میں ملوث ملزمان سمیت 99مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف ،دو رائفل ،26پستول،پانچ بندوق ،سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس اور 23کلو چرس بر آمد کر لی ریجن پولیس کے ترجما ن نے کہا کہ بنوں ریجن میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی عوام جرم اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کیساتھ تعاون کریں عوامی تعاون کے بغیر ایک پر امن معاشرہ اور دیرپا عوامی تعاون کے بغیر نا ممکن ہے عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرکے پولیس کو بروقت اطلاع فراہم کریں تاکہ ریجن میں منشیات فروش ،قمار باز ،شر پسندوں کا صفایا ہو سکیں اور ریجن امن کا گہوارہ بن سکیں ۔

متعلقہ عنوان :